مچھروں کی بھر مار ، ڈینگی اور ملیریا پھیلنے کا خطرہ ، حکام خاموش تماشائی، عوام کا اللہ حافظ

مچھروں کی بھر مار ، ڈینگی اور ملیریا پھیلنے کا خطرہ ، حکام خاموش تماشائی، عوام کا اللہ حافظ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اندرون شہر اکثر رہائشی علاقوں میں مچھروں کی بھرمار ہو گئی ،انتظامیہ نے ملیریا اور ڈینگی پھیلنے کے خطرات کے باوجود آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔۔۔

مچھروں نے مکینوں کے ناک میں دم کر رکھا ہے ،25روز قبل انتظامیہ کی طرف سے ملیریااور ڈینگی مچھر کے خلاف بھرپور کاروائی کا آغاز کیا گیا ،جوش وخروش سے شروع کی گئی یہ مہم دو روز کے بعد ہی دم توڑ گئی، اور ماتحت عملے نے افسران بالا کی چشم پوشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مہم کو موثر بنانے کی بجائے کام سے ہاتھ روک لیا اور عوام کو مچھروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ، میونسپل کارپوریشن اور محکمہ صحت کے عملہ نے مچھروں کو تلف کرنے کیلئے تاحال کسی علاقے میں سپرے نہیں کیا جس سے ڈینگی ، ملیریا اور دیگر بیماریاں پھوٹنے کا خدشہ ہے ، مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے جو انتظامیہ کیلئے ایک چیلنج کی صورت اختیار کر سکتا ہے ،شہریوں نے کمشنر سے فوری نوٹس لیتے ہوئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں