پیرا فورس نے باضابطہ آپریشن کا آغاز ،شہر میں فلیگ مارچ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودہا میں پیرا فورس نے باضابطہ آپریشن کا آغاز کر دیا، سب ڈویژن آفیسر تحصیل سرگودہا عبدالجبار بٹ کی قیادت میں فورس کے۔۔۔
مسلح دستے فلیگ مارچ کرتے ہوئے شہر کے مرکزی بازاروں، اہم شاہراہوں اور حساس مقامات سے گزرے ۔ ان مناظر نے شہریوں میں اعتماد اور ولولے کی نئی لہر پیدا کر دی۔فلیگ مارچ کے اختتام پر فورس نے شہر بھر میں گشت کیا، تجاوزات مافیا، ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنے والوں اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کو سخت تنبیہ کی۔