چشمہ بیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں سیلاب کا خطرہ

چشمہ بیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں سیلاب کا خطرہ

کندیاں(نمائندہ دنیا)چشمہ بیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں ممکنہ اونچے درجہ کے سیلابی صورتحال کے پیش نظر مقامی انتظامیہ کی جانب سے ہا ئی الرٹ جاری کردیا گیا۔۔۔

 جس کے کچہ جات کے مکینوں کے لئے محفوظ مقامات پر انخلاء کے لئے مساجد میں اعلانات کروائے گئے ہیں اور انہیں پیشگی مطلع کیا گیا ہے کہ 16/17 اگست کو دریائے سندھ میں پانی کی آمد مزید پڑھ جانے کے باعث چشمہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے ، چشمہ کے ساحلی نشیبی علاقوں کچہ گجرات،میلے والی،ڈھینگانہ،بھکڑا سمیت دیگر موضع جات کے مکینوں اور دیگر نشیبی علاقہ جات کے مکینوں کو دریا ئی کٹاو اور سیلابی خطرات کے پیش نظر فوری طور پر نقل مکانی کر کے اپنا سامان اور مال مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر پانی کی آمد چار لاکھ سات ہزار 361 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 87 ہزار 879 کیوسک ریکارڈ کیا گیاچشمہ بیراج کے تمام سپل ویز کھول دیئے گئے ہیں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122کی ٹیموں نے تمام حفاظتی انتظامات مکمل کرکے نشیبی علاقوں میں پٹرولنگ شروع کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں