پاک فوج دشمن کی چالوں اور حملوں سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ، طاہر مشرف

پاک فوج دشمن کی چالوں اور حملوں سے  نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ، طاہر مشرف

بھلوال(نمائندہ دنیا)پاک فوج دشمن کی چالوں اور حملوں سے ہمہ وقت چوکس اور تیار ہے یہی پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے جس نے دنیا بھر میں پاک فوج کو ایک نمایاں مقام دلایا ہے پاک فوج ہر مصیبت کی گھڑی میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔۔۔

 پوری پاکستانی قوم کو پاک فوج پر فخر ہے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 82راؤ طاہر مشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ امن ہو یا جنگ’ سیلاب ہو یا زلزلہ یا پھر کوئی قدرتی آفت آئے یا دہشتگردی کے واقعات پاک فوج ان سب سے نمٹنے کیلئے فرنٹ پر جانوں کی پرواہ کئے بغیر ہمہ وقت تیار رہتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں