کار سوار سڑک کنارے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار کر فرار،ایک زخمی

کار سوار سڑک کنارے موٹر سائیکل  سواروں کو ٹکر مار کر فرار،ایک زخمی

شاہ پورصدر (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا) محلہ پڑوپی والا شاہ پور کے ایک ڈرائیور خالد نے لاپروائی و تیزرفتاری سے کار چلاتے ہوئے ایک نوجوان موٹرسائیکل سوار عثمان خان کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔۔۔

 پولیس تھانہ شاہ پور نے عثمان کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف رپورٹ درج کرلی ہے ۔ عثمان خان نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ شام آٹھ بجے کے قریب اپنے موٹرسائیکل پر شرجیل احمد کے ہمراہ کھڑا تھا کہ ملزم نہایت غیر ذمہ داری سے رانگ سائیڈ سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے آیا اور اس کو ٹکر مار دی جس سے وہ نیچے گر گیا اور اس کو شدید چوٹیں آئیں ملزم بجائے رکنے کے ، گاڑی بھگا کر نکل گیا عثمان کے موٹرسائیکل کا چالیس ہزار روپے کا نقصان ہو گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں