سیلاب زدگان کی نظریں اب پوری قوم کی طرف ہیں،محمد حسنین شاہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نائب صدر ویلفیئر سوسائٹی جنرل بس اسٹینڈ سید محمد حسنین شاہ نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ پوری قوم یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی بھرپور امداد کرے۔۔۔
سیلاب کی وجہ سے لوگوں کے گھر بار اجڑ گئے ،مویشی بہہ گئے ،اور فصلیں تباہ ہو گئیں، حکومت ان کی بھرپور امداد کرکے ان کی رہائش گاہوں کو دوبارہ تعمیر کروائے ، سیلاب زدگان کی نظریں اب پوری قوم کی طرف ہیں، ہم انتظامیہ ، فوج، ریسکیو ، پولیس اور دیگر تمام متعلقہ اداروں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے رات دن ایک کر کے بھرپور اقدامات اٹھائے ۔