ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،فروہ عامر

ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،فروہ عامر

خوشاب (نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات انجینئر گل اصغر بگھور کے ہمراہ ضلعی ترقیاتی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔

 اجلاس میں قانون و امن، ترقیاتی کاموں اور حکومتی گورننس سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری گل اصغر بگھور نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق ہر ماہ کم از کم دو اجلاس منعقد کیے جائیں گے ۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران کو منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام محکموں کو ہدایت دی ہے کہ اپنی کارکردگی بہتر بنائیں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں