10کلو والے آٹا کے تھیلے کی قیمت 1150روپے ہوگئی
مڈھ رانجھا (نمائندہ دنیا)حالیہ آنے والے سیلاب کے بعد آٹا کی قیمت میں بھی اضافہ، 10کلو والے آٹا کے تھیلے کی قیمت 1150روپے ہوگئی۔۔۔
شہری شدید پریشانی میں مبتلا۔حالیہ آنے والے سیلاب کے بعدمہنگائی کی نئی لہر نے عوام کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں رُوز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔ 10روز قبل مڈھ رانجھامیں سیلاب آنے سے پہلے 10کلو آٹا کے تھیلاکی قیمت 7سوروپے تھی جبکہ اب 1150روپے تک پہنچ گئی ہے جو چند دنوں میں10کلو والے آٹا کے تھیلا کی قیمت میں 450روپے اضافہ ہوا ہے ۔علاقہ مکینوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹا کی قیمت کو فوری طور پر کنٹرول کیا جائے تاکہ مناسب قیمت پر عام آدمی کو آٹا میسر آسکے ۔