بارشوں سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار،شہریوں کو مشکلات

بارشوں سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار،شہریوں کو مشکلات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حالیہ بارشوں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو نے سے جہاں آمدورفت میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے وہاں حکومتی خزانے کو بھی خطیر نقصان پہنچ رہا ہے۔۔۔

اردوبازار، رحمان پورہ روڈ، مقام حیات روڈ، ریلوے روڈ سمیت دیگر علاقوں کی اہم شاہراؤں کی خستہ حالی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی جا رہی ہے ،جگہ جگہ پڑنے والے گڑھے انتظامیہ کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہیں اکثر سڑکوں کی تعمیر کو زیادہ عرصہ نہیں گزرا، اور اپنی طبعی مدت پور ی ہونے سے قبل ہی ان کی ٹوٹ پھوٹ مبینہ طور پر نا قص میٹریل کے ااستعمال کی طرف اشارہ کررہی ہے ،شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...