قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے جس کے گلے میں پھندا فٹ آجائے اس کو رگڑ دیا جاتا ہے ، عامر سلطان چیمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاکستان میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے جس کے گلے میں پھندا فٹ آجائے اس کو رگڑ دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اداروں سے عوام کا اعتماد اٹھنے لگا ہے۔۔۔
اس اعتماد کو بحال کرنے کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف اپنا کردار ادا کریں تاکہ عوام کا اداروں پر اعتماد بحال ہو سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا کہ مخالفین کو کچلنے کی روایت کو ترک کرنا ہوگا اور جمہوری عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اگر ایسا نہ کیا گیا تو پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا کیونکہ عوام کے ذہنوں میں اداروں کا جو تشخص اس وقت ہے اس کو ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔