پنجا ب حکو مت اپنی ناکامی چھپانے کیلئے محاذ آرائی کررہی ہے ،تسنیم ا حمد قریشی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سا بق و ز یر مملکت و ڈویثرنل صد ر پیپلزپارٹی تسنیم ا حمد قریشی نے کہا ہے کہ پنجا ب کے سیلا ب متاثرین کی ا مد اد اور بحالی میں نا کا می کی پر د ہ پو شی کیلئے پنجا ب حکو مت پیپلزپارٹی جیسے بڑے اتحا د ی سے محاذ آ ر ا ئی کر ر ہی ہے۔۔۔
ا گر پاکستا ن پیپلزپارٹی ن لیگی حکو مت کی سپورٹ سے دستبر دار ہو جا ئے تو موجو د ہ حکو مت کا دھڑ ن تختہ یقینی ہے پا کستا ن پیپلزپارٹی کی قیا د ت کی قر با نیوں کی بدولت ملک میں آ ج جمہور یت قائم ہے مفا ہمت کی سیاست کے بے تا ج با د شا ہ آصف علی زردا ر ی اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زردا ر ی آ ج ملک وقو م اور جمہور یت کے مفاد میں تاریخ ساز کر دا ر ادا کر ر ہے ہیں ۔