اوباش نے گھریلو ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،مقدمہ درج
(م)عمر پارک کے مہر اسلم کے گھر ملازمہ تھی ،ساتھی ملازم نے زیادتی کی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اوباش نے گھریلو ملازمہ کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا بتایا جاتا ہے کہ 67شمالی کی رہائشی 16سالہ مسماۃ(م) عمر پارک کے رہائشی مہر اسلم کے گھر ملازمہ تھی ، اسی گھر کے ملازم خالد نے اہل خانہ کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھا کر اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو بدنام کردونگا، اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔