حدود کے دو مقدمات میں بیانات سے انحراف پرمقدمات درج

حدود کے دو مقدمات میں بیانات سے انحراف پرمقدمات درج

محمد عمران نے 9سالہ بیٹے ،طیب نے بیٹی سے زیادتی کرنے کا الزام عائدکیا تھا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حدود کے دو مقدمات میں بیانات سے انحراف کر کے ملزمان کو فائدہ پہنچانے اور مک مکا کرنے پر مدعیو ں کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت کاروائی شروع کر دی گئی ، بتایا جاتا ہے کہ تھانہ کینٹ میں درج حدود کے مقدمہ کے مدعی محمد عمران نے دانش پر اپنے نو سالہ بیٹے احمد سے بد فعلی کا الزام لگا کر مقدمہ درج کروایا تھا،اسی طرح تھانہ جھال چکیاں میں محمد طیب نے نصر حیات کے خلاف مقدمہ درج کرواتے ہوئے اپنی بیٹی مسماۃ(ا) کو زیادتی کا نانہ بنانے کا الزام عائد کیا مگر بعدازاں مذکورہ دونوں مدعیان نے عدالت میں ملزمان کے حق میں بیان دیدیا، پولیس کا کہنا ہے کہ بیان ملزمان سے مک مکا کر کے تبدیل کئے گئے جس پر دونوں مدعیان کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں