4 روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے
7 لاکھ 9 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا ئیں ہزار سے زائد خانہ بدوش بچوں کو بھی انسداد پولیو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ مقرر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ڈاکٹر سارہ صفدر نے کہا ہے کہ سرگودھا میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے تمام اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں ، مہم کے دوران 5 سال تک کی عمر کے 7 لاکھ 9 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا ئیں گے ، 17 ہزار سے زائد خانہ بدوش بچوں کو بھی انسداد پولیو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے ، چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ڈاکٹر سارہ صفدر نے اپنے آفس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 13 اکتوبر سے ضلع بھر میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم کا اغاز کیا جا رہا ہے ، پولیو مہم کے دوران 167 یونین کونسلوں میں 7 لاکھ 9 ہزار 266 بچوں کو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے مجموعی طور پر 3 ہزار 331 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 3 موبائل 36 موبائل 206 فکسڈ 89 ریلوے اسٹیشنوں اور ویگن اڈوں پر بنائی گئی ہیں ، انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز کی حفاظت کے لیے بھی پولیس اہلکاروں کے خدمات حاصل کی گئی ہیں جبکہ انسدد پولیو ٹیمیں تعلیمی اداروں دینی مدارس میں بھی جا کر ٹیمیں بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں گی۔