عمران خان قوم کے مجرم، کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملک ذیشان اسلم اعوان
خوشاب(نمائندہ دُنیا) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے رہنما ملک ذیشان اسلم اعوان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سیاسی قیدی نہیں بلکہ پاکستان کے مجرم ہیں، ان کے ساتھ کسی رعایت کی گنجائش نہیں۔۔۔۔
جوہرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا اور حساس اداروں پر حملے کیے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئین کی خالق و محافظ جماعت ہے ، جو آئین اور جمہوریت کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔