کھاد اور بیج کی کم قیمت پر فراہمی یقینی بنائی جائے ،محمد اشرف

کھاد اور بیج کی کم قیمت پر فراہمی یقینی بنائی جائے ،محمد اشرف

سرکاری اراضی پر ہونے والی گندم کی کاشت کا ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ ویٹ امپلی مین ٹیشن کمیٹی ضلع بھکر کا اجلاس آج ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو عبد القدیر،تمام اسسٹنٹ کمشنرز،کھادڈیلرز ایسوسی ایشن،فرٹیلائزر کے نمائندہ،پیسٹی سائڈ ایسوسی ایشن، کسان ایسوسی ایشن، پنجاب سیڈ کارپوریشن اور محکمہ زراعت کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کاظم حسین شاہ نے ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھکر میں گندم کے کل ہدف 4 لاکھ 45 ہزار ایکڑ میں سے اب تک تقریباً 45 ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت مکمل ہو چکی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گندم کاشت مہم کو مزید تیز رفتار بنانے اور زرعی گریجویٹ انٹرنز کے ذریعے سرکاری اراضی پر ہونے والی گندم کی کاشت کا ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کھاد اور بیج کی ارزاں نرخوں پر وافر مقدار میں فراہمی کو ہر صورت یقینی بنانے کی تاکید کی اور متعلقہ محکموں کو فیلڈ سرگرمیاں مزید مؤثر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں