ٹی ایچ کیو ہسپتال سلانوالی کا برقی نظام سولر سسٹم پر منتقل کرنیکا آغاز

 ٹی ایچ کیو ہسپتال سلانوالی کا برقی نظام سولر سسٹم پر منتقل کرنیکا آغاز

500 کے وی کا منصوبہ، 500 سولر پلیٹس نصب کی جائینگی، کروڑوں کی بچت متوقع

سلانوالی (نمائندہ دنیا) حکومتِ پنجاب نے عوامی فلاح کے ایک مستحسن اقدام کے تحت ٹی ایچ کیو ہسپتال سلانوالی کا برقی نظام سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا آغاز کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق 500 کے وی کے اس منصوبے کے تحت 500 سولر پلیٹس نصب کی جا رہی ہیں جن میں سے 375 پلیٹس ہسپتال کی چھت پر جبکہ 125 پلیٹس قریبی سرکاری اراضی پر لگانے کی تجویز زیر غور ہے ۔ذرائع کے مطابق ہسپتال میں درجنوں ایئرکنڈیشنرز، فین، ایکسرے پلانٹس، الٹراساؤنڈ مشینیں، الیکٹرک گیزرز اور دیگر طبی آلات بجلی کی بڑی مقدار استعمال کرتے ہیں جس سے بجلی کے بلوں پر خطیر رقم خرچ ہو جاتی ہے ۔سولر سسٹم کی تنصیب کے بعد ہسپتال کے بجلی کے اخراجات میں سالانہ کروڑوں روپے کی بچت متوقع ہے ، جو ادویات کی خریداری اور مریضوں کی فلاحی سہولیات پر صرف کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں