گندم اُگاؤ مہم کے سلسلہ میں آگاہی واک، ماہرین اور کسانوں کی شر کت
میانوالی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر میانوالی، اسد عباس مگسی کی نگرانی میں زیادہ گندم اُگاؤ آگاہی مہم جاری۔ محکمہ زراعت توسیع اور زرعی یونیورسٹی فیصل آبا دکے زیر اہتمام زیادہ گندم اُگاؤ مہم کے سلسلہ میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔
واک ضلعی دفتر زراعت توسیع میانوالی سے شروع ہو کر ہسپتال چوک پر اختتام پذیر ہو ئی۔واک میں ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت توسیع ملک غلا م حُر، زرعی یو نیو رسٹی فیصل آباد کے زرعی ما ہرین، محکمہ زراعت، فرٹیلائزر فیکٹریوں کے افسران اور کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔