چو دھری عمران علی رانجھا نے تحریک انصاف چھوڑ دی ،ن لیگ میں شامل
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا )چو دھری عمران علی رانجھا نے پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔
اس موقع پر امیدوار حلقہ پی پی-73 میاں سلطان علی رانجھا بھی موجود تھے۔ چوہدری عمران علی رانجھا نے پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد اور آئندہ انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔