ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وایڈمنسٹریٹر میو نسپل کمیٹی کا شہر کا دورہ،صفائی کا جائزہ لیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وایڈمنسٹریٹر  میو نسپل کمیٹی کا شہر کا دورہ،صفائی کا جائزہ لیا

میانوالی (نامہ نگار )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وایڈمنسٹریٹر میو نسپل کمیٹی میانوالی مدثر عارف نے شہر کا دورہ کیا اور زیر وویسٹ مہم کے تحت جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔

انھوں نے عملہ صفائی کی حاضری چیک کی اور انھیں ہدایت کی کہ تما م گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنا یا جا ئے ۔بعدازاں انہوں نے میو نسپل کمیٹی کے دفتر کا بھی دورہ کیا اور ایم سی کے افسران اور عملہ کو ہدایت کی کہ حکو متی ویژن کے مطابق تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز مہم جاری رکھیں اور سٹرکوں کے اطراف گرین بیلٹس اور لگائے گئے پودوں کی مناسب دیکھ بھال کویقینی بنا یا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں