پی پی 73 کوٹ مومن ضمنی الیکشن،163پولنگ سٹیشن قائم

پی پی 73 کوٹ مومن ضمنی الیکشن،163پولنگ سٹیشن قائم

مردوں کیلئے 34 خواتین کیلئے 35 اور مشترکہ 94 پولنگ اسٹیشن شامل :آر او

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ریٹرننگ آفیسر شاہد عمران رانا نے بتایا کہ ضلع سرگودھا کے حلقہ پی پی 73 کوٹ مومن میں 2 لاکھ 77 ہزار 970 ووٹوں کیلئے 163 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں مردوں کیلئے 34 خواتین کیلئے 35 اور مشترکہ 94 پولنگ اسٹیشن شامل ہیں،جبکہ 1 ہزار 201 سے پولنگ عملہ کے ساتھ ساتھ نائب قاصد کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے ،ریٹرننگ آفیسر حلقہ پی پی 87 سلیمان قیوم نے بتایا کہ ضلع میانوالی میں 2 لاکھ 83 ہزار 272 ووٹوں کیلئے 193 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جہاں پر مردوں کیلئے 41 خواتین کیلئے 41 اور مشترکہ 111 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں،جبکہ 1 ہزار 503 سے پولنگ عملہ کے ساتھ ساتھ نائب قاصد کی بھی ڈیوٹی لگائی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں