خوشاب: 345 کسانوں کو گرین ٹریکٹرز کی چابیاں دیدی گئیں

 خوشاب: 345 کسانوں کو گرین ٹریکٹرز کی چابیاں دیدی گئیں

گرین ٹریکٹر اسکیم کسانوں کے لیے مالی مدد اور زرعی ترقی کا باعث بنے گی،مقررین

خوشاب (نمائندہ دُنیا) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر شروع کی گئی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت ضلع خوشاب کے 345 خوش نصیب کسانوں کو ٹریکٹرز فراہم کر دیے گئے ۔قرعہ اندازی کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں ڈاکٹر غوث محمد نیازی، سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ماجد خان نے شرکت کی۔ضلع بھر سے 1500 کسانوں نے درخواستیں جمع کرائی تھیں، جن میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے 345 کسانوں کے نام نکلے ۔مقررین نے کہا کہ گرین ٹریکٹر اسکیم کسانوں کے لیے مالی مدد اور زرعی ترقی کا باعث بنے گی، جدید مشینری کے استعمال سے پیداوار بڑھے گی اور ملکی معیشت مضبوط ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں