پنجاب ہائی وے پٹرول کے 22کانسٹیبلوں کو ترقیاں مل گئیں
ترقی محنت، دیانت اور فرض شناسی کا صلہ ہے ، خدمت کو شعار بنائیں،مدثر اقبال
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پنجاب ہائی وے پٹرول (PHP) افسران نے محکمانہ ترقیاں حاصل کی ہیں۔ پی ایچ پی سرگودھا ریجن میں کل 22 کانسٹیبلو ں کو ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ پروموشن کی تقریب کی صدارت ریجنل آفیسر ایس پی/پی ایچ پی سرگودھا ریجن سرگودھا محمد مدثر اقبال نے کی انہوں نے ڈی ایس پی/پی ایچ پی خوشاب غازی عبدالرحمن اور ڈی ایس پی/پی ایچ پی میانوالی محمد عظیم کے ہمراہ باضابطہ طور پر ترقی پانے والے افسران کو نئے رینک لگائے ۔ ترقی پانے والے افسران میں کانسٹیبل حبیب سلطان، کانسٹیبل یاسر امین، علی حسن، نصر اﷲ خان، محمد جاوید، ضیاء الرحمن ،محمد محسن شہزاد ،محمد طاہر عزیز، ضیاء اﷲ، محمد شاہد، فخر حیات ، محمد فیصل، ارشد محمود، شاہد عمران ،عبدالرحمن ، امانت علی،سجاد حسین،فصیح الدین،بابر علی خان، سعید خان، محمد عمران،عبا حسین شیرازی شامل تھے ۔ایس پی پی ایچ پی سرگودھا ریجن سرگودھا محمد مدثر اقبال نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ترقی محنت، دیانت اور فرض شناسی کا صلہ ہے ۔ آپ سب کو چاہیے کہ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔