عقیدۂ ختمِ نبوت مسلمانوں کے ایمان کی بنیاد ہے :علماء کرام
نوجوان نسل کو منشیات، فحاشی اور بے راہ روی کے ذریعے دین سے دور کیا جا رہا ہے اساتذہ، والدین نوجوانوں کے ایمان کی حفاظت کریں،ختمِ نبوت کانفرنس میں تقریریں
بھیرہ (نامہ نگار) مسجد انوارِ مدینہ محلہ چاہ ڈھولیانوالہ بھیرہ میں منعقدہ ختمِ نبوت کانفرنس سے جے یو آئی پنجاب کے نائب امیر مفتی شاہد مسعود، مولانا نور محمد ہزاروی، پروفیسر عبدالرحیم رائے پوری، مولانا عبدالروف راشدی، مفتی عثمان علی اور سکالر انتظار احمد اسد نے خطاب کرتے ہوئے عقیدۂ ختمِ نبوت کی تاریخی، شرعی اور ایمانی حیثیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔مذکورہ علما کا کہنا تھا کہ ختمِ نبوت مسلمانوں کے ایمان کی بنیاد ہے ، اور امت ہمیشہ اس عقیدے کی حفاظت کے لیے متحد رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات، فحاشی اور بے راہ روی کے ذریعے دین سے دور کیا جا رہا ہے۔
اساتذہ، والدین اور علما مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت نوجوانوں کے ایمان و اخلاق کی حفاظت کریں۔علما نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو منشیات، فحاشی اور الحاد سے پاک کرنے کے لیے بھی مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔شرکائے کانفرنس نے 28 نومبر کو گنج منڈی بھیرہ میں ہونے والی سالانہ ختمِ نبوت کانفرنس کی تیاریوں کو حتمی شکل دیتے ہوئے عقیدۂ ختمِ نبوت کے دفاع اور پیغامِ اسلام کی گھر گھر ترویج کے عزم کا اظہار کیا۔ اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔