جرائم پیشہ افراد ،اسلحہ کی نمائش کیخلاف کارروائی کا حکم

 جرائم پیشہ افراد ،اسلحہ کی نمائش کیخلاف کارروائی کا حکم

ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اختر جتوئی کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا، جس میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی شرکت کی ، اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں اور تمام درخواستوں پرمقررہ وقت میں کاروائی عمل میں لائیں شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے ہر لمحہ کوشاں رہیں۔

اسلحہ کی نمائش کی پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ،غیرقانونی حراست پولیس اور ٹارچر سیل بالکل بھی برداشت نہیں کیا جائے گا اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور اندراج کیمتعلق کاروائی کو یقینی بنایا جائے ،منشیات فروشوں،آئس ڈیلررز، بدمعاشوں ، رسہ گیروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے ،گشت کے نظام کو مزید موثر بنائیں تاکہ معاشرہ میں امن و امان کی فضا برقرار رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں