کیڈٹ کالج میں یوم والدین کی تقریب، کیڈٹس کا مارچ پاسٹ

کیڈٹ کالج میں یوم والدین کی تقریب، کیڈٹس کا مارچ پاسٹ

کراٹے جمناسٹک ،مارشل آرٹس، گھڑ سواری، نیزہ بازی کا شاندار مظاہرہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کیڈٹ کالج سرگودھا میں یوم والدین کی پروقار تقریب منعقد ہوئی ،جس میں لیفٹیننٹ جنرل (ریٹاٹرڈ) ہمایوں عزیز ہلال امتیاز ملٹری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں کیڈٹس کے والدین ،شہر کی معززشخصیات، کالج ڈائریکٹر نے اس تقریب میں شرکت کی ،خاکی وردی میں ملبوس کیڈٹس کے ایک بڑے دستے نے مہمان خصوصی کو جنرل سیلوٹ پیش کیا جس کے بعد انہوں نے پریڈکا معائنہ کیا دستے نے قومی اور کالج کے پرچم اٹھا رکھے تھے شایان شان انداز میں ناظرین کے سامنے مارچ پاسٹ کیا جسے حاضرین نے خوش دلی سے سراہا جس کے بعد بینڈ نے سریلی دھنیں پیش کیں ،پی ٹی ڈسپلے کراٹے جمناسٹک کھلاڑیوں کا آگ کے گولے سے گزرنا ،ٹائلیں توڑنا، مارشل آرٹس، گھوڑ سواری، کالج رائیڈنگ کلب نیزہ بازی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا جس میں ناظرین کی دلچسپی میں اضافہ کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں