موٹر سائیکل سوار کھڑی ٹرالی سے ٹکرا کر جاں بحق
فاروقہ روڈ اعوان پل کے قریب حادثہ، سالہ افتخار موقع پر دم توڑ گاٹریکٹر بے قابو،گاڑی کوٹکر،موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا،شدید زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا، بتایا جاتا ہے کہ فاروقہ روڈ اعوان پل کے قریب موٹر سائیکل سوار سڑک کنارے کھڑے اینٹوں سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں سلطان ٹاؤن کا رہائشی 35 سالہ افتخار سر میں گہری چوٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ دھوری روڈ پر ایک تیز رفتار ٹریکٹر ڈرائیور سے بے قابوہو کر ایک کار کو سائیڈ سے ٹکر مارنے کے بعد موٹرسائیکل سوار کو روندتے ہوئے درخت سے جا ٹکرایاجس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار احتشام شدید ز خمی ہو گیا ،جبکہ کار میں سوار افراد معجزانہ طور پر بچ گئے ، پولیس مصروف عمل ہے ۔