ضلع کونسل کی حدود میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آ پریشن

ضلع کونسل کی حدود میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آ پریشن

غیر قانونی اور بغیر نقشہ منظوری کمرشل و گھریلو عمارتوں کے خلاف کارروائی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلع کونسل کی حدود میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آ پریشن کا آغاز کیا گیا بھاگٹانوالا اور 46 اڈا پر پختہ و عارضی تجاوزات کو مسمار کیا گیا۔ چیف آفیسر ضلع کونسل اسد اﷲ ہریا نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے مطابق شہری گزرگاہوں کو بحال کرنا اور سرکاری رقبے ہر صورت واگزار کروانا اولین ترجیح ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ سرگودہا میں گرین بس سروس کے چار روٹس پر دو اطراف مسافروں کی سہولت کے لیے مسافر شیڈ تعمیر کرنے کے منصوبے کے ٹینڈر پر کام جاری ہے اور ورک آرڈر کے لیے ڈپٹی کمشنر کو مفصل رپورٹ ارسال کر دی گئی ہے ۔چیف آفیسر نے مزید کہا کہ ضلع کونسل کی حدود میں غیر قانونی اور بغیر نقشہ منظوری کمرشل و گھریلو عمارتوں کے خلاف گرینڈ اپر یشن جاری ہے ، جس کے تحت ٹارگٹ کے مطابق سالانہ کروڑوں روپے کی ریکوری کی جا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں