10اضلاع میں 100ماڈل ویلیج بنانے کیلئے اقدامات شروع
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے متعدد دیہات کو مثالی گاؤں کا درجہ دے کر اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔۔۔
پہلے مرحلہ میں سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے دس اضلاع کے 100کے قریب ماڈل ویلیجز میں میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے آئندہ ماہ سے کام شروع ہو جائے گا اس ضمن میں پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی نے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے دوسو سے زائد چکوک کوماڈل ویلیج بنانے کے لئے دس ارب کے فنڈز مختص کئے تھے اس سلسلہ میں حکومتی ممبران اسمبلی سے انکے حلقوں میں بنائے جانے والے آٹھ دیہاتوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی تھی منصوبے کے ابتدائی مرحلہ میں ضلع سرگودھا کے 18گاؤں کو ماڈل ویلیج بنانے کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے۔