شہزاد آصف سے علامہ اقبال لاء کالج کے طلباء وطالبات کی ملاقات

 شہزاد آصف سے علامہ اقبال لاء کالج کے طلباء وطالبات کی ملاقات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر محمد شہزاد آصف خان سے علامہ اقبال لاء کالج کے طلباء وطالبات نے اپنے مطالعاتی دورے کے سلسلہ میں ملاقات کی۔

آر پی او نے طلباء وطالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسی معاشرے کا اہم حصہ ہے جبکہ جرائم کے خاتمے میں عوامی تعاون بنیادی اہمیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے پولیس کے سیف سٹی کی افادیت، جرائم کی روک تھام، ٹریفک حادثات میں کمی، بیرون ملک مفرورملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ کے اجراؤ دیگر پولیس اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں