بلدیاتی نظام بحالی سے مقامی مسائل کا بہتر حل ممکن ہوگا،ملک ہادی بخش اعوان

بلدیاتی نظام بحالی سے  مقامی مسائل کا بہتر حل ممکن  ہوگا،ملک ہادی بخش اعوان

خوشاب (نمائندہ دُنیا)ضلع کونسل خوشاب کے سابق ممبر ملک ہادی بخش اعوان نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام کی بحالی اور الیکشن سے علاقائی مسائل حل ہوں گے اور عوام کو دہلیز پر سہولتیں ملیں گی۔۔۔

انہوں نے کہا کہ صحت و صفائی، اشیائے خوردونوش کی چیکنگ، تجاوزات کے خاتمے ، آلودگی کنٹرول اور شجرکاری جیسے امور بھی بلدیات کے سپرد کیے جائیں۔ کونسلروں کی نگرانی کمیٹیاں بنا کر ترقیاتی منصوبوں اور عوامی رابطے کا نظام مؤثر ہوسکتا ہے ۔ ان کے مطابق اختیارات کی تقسیم سے ترقی اور خوشحالی کی راہیں کھلیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں