نوسر باز نے دکاندار کو چکمہ دے کر اس کے اکاو نٹ کا صفایا کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نوسر باز نے دکاندار کو چکمہ دے کر اس کے اکاو نٹ کا صفایا کر دیا بتایا جاتاہے کہ 49 شمالی کے رہائشی زبیر اشفاق کی موبائل شاپ پر ایک نامعلوم شخص موبائل اکاو نٹ میں رقم جمع کروانے کے لیے آیا اور۔۔۔
نظریں بچا کر دکاندار کے موبائل سے اپنے اکاو نٹ میں ساڑھے 20 لاکھ روپے ٹرانسفر کر کے رفو چکر ہو گیا متاثرہ دکاندار کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کر دیا تاحال ملزم کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔