چوری کے واقعات، لاکھوں روپے اور قیمتی اشیاء ہتھیا لیں
پولیس نے تمام مقدمات درج کر لیے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں چوری و نقب زنی کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں۔ گورنمنٹ سکول 58 شمالی سے نامعلوم چوروں نے پنکھے ، ٹوٹیاں اور دیگر قیمتی اشیاء چرا لی ہیں۔اسی طرح بلاک نمبر 15 کے طارق محمود کی فیکٹری سے لاکھوں روپے مالیت کی مشینری، نواہی مختار کالونی کے وقار جاوید کے گھر سے 13 لاکھ روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء، اور سٹیڈیم روڈ پر واقع ہاسٹل میں مقیم عبدالرحمان کا قیمتی لیپ ٹاپ و دیگر اشیاء چوری ہو گئی ہیں۔مزید برآں، بچہ کلاں سے محمد عدیل، فیکٹری ایریا سے نوید شہزاد، 54 شمالی سے خرم شہزاد کی موٹر سائیکلیں، اور معظم آباد کے محمد ممتاز اور معظم الحق کے ڈیروں سے لاکھوں روپے مالیت کے پالتو مویشی چوری کر لیے گئے ۔پولیس نے تمام مقدمات درج کر لیے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔