موجودہ حکومت زبردستی کے فیصلے قوم پر مسلط کر رہی :متین احمد قریشی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی الحاج متین احمد قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت زبردستی کے فیصلے قوم پر مسلط کر رہی ہے ۔۔۔
جس کی وجہ سے عوام کے لیے مشکلات بڑھ رہی ہیں کسی بھی اتحادی جماعت سے مشاورت کرنا موجودہ حکمران اپنی توہین سمجھتے ہیں جس کی وجہ سے ملک بھر میں عوام کا غصہ بڑھتا جا رہا ہے مانا کہ پنجاب میں ہیلمٹ کی پابندی کے لیے بھاری جرمانے عائد کیے گئے اور اس سے یہ ہوا کہ لوگ ہیلمٹ پہننے لگے ہیں مگر اس حوالہ سے ایف آئی آرز کا اندراج ظلم کی انتہا ہے جس کی پیپلز پارٹی مذمت کرتی ہے۔اور فوری طور پر ٹریفک کی خلاف ورزی پر پرچوں کا اندراج روکنے کا مطالبہ کرتی ہے متین احمد قریشی نے کہا کہ جرمانے بے شک کریں مگر ایف آئی آر کا اندراج کسی کے مستقبل کو تاریک کرنے کے لیے کافی ہے پاکستان میں بے گناہ ہونے کے باوجود بھی ایف آئی آر وہ کلنک کا ٹیکہ ہے جو ایف آئی آر کے نامزد ملزم پر ہمیشہ کے لیے لگا رہتا ہے لہذا ایف آئی آرز کا اندراج ختم کیا جائے ۔