گورنمنٹ سکول سے پنکھے ،ساؤنڈ سسٹم، نقدی و دیگر سامان چوری

گورنمنٹ سکول سے پنکھے ،ساؤنڈ سسٹم، نقدی و دیگر سامان چوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چوری و نقب زنی کی مختلف وارداتوں کے دوران گورنمنٹ پرائری سکول چک خانہ سے پنکھے ،ساؤنڈ سسٹم، نقدی و دیگر متفرق سامان اور زین پور کے محمد بلال کے ریستوران سے نامعلوم چور تین لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے۔

100جنوبی کے رہائشی نعیم اور شاہ نکڈر کے نواز کے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان،بچہ کلاں سے محمد عدیل ،پرانا بھلوال سے ظل حسنین ،84شمالی سے فاروق احمد کی موٹرسائیکلیں ،85شمالی کے محمد امین کے ڈیری فارم ،فتح پور نون کے خالق داد کے فش فارم اور چک 11ایم ال کے محمد یار کے ڈیرہ سے لاکھوں روپے مالیت کی مشینری ،58جنوبی کے امجد علی ،103جنوبی کے نذیر احمد کے ڈیروں سے قیمتی مویشی چوری کرلئے گئے ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں