سلانوالی میں سرکاری زمین کی الاٹمنٹ منسوخی کی رپورٹ ارسال

 سلانوالی میں سرکاری زمین کی الاٹمنٹ منسوخی کی رپورٹ ارسال

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن سرگودھا کی جانب سے سلانوالی میں سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے حوالے سے انکوائری مکمل کر کے منسوخی کیلئے رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو ارسال کر دی ،ذرائع کے مطابق محمد اکرم کالونی کلرک، اسسٹنٹ کمشنر آفس، سلانوالی اور دیگر کے خلاف محمد خلیل کی شکایت پر انکوائری شروع کی گئی۔

 الزامات کے مطابق، محمد رفیق (پی پی) نے محمد اکرم کالونی کلرک/ریڈر اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی کے ساتھ ملی بھگت کر کے سرکاری زمین جوکہ 48جنوبی میں واقع ہے جعلی ٹینڈر/نیلامی کے ذریعے بہت کم قیمت پر الاٹ کروائی۔ اس طرح حکومت کے خزانے کو نقصان پہنچایا گیا،انکوائری کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ سرکاری زمین محمد رفیق کو حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے خلاف طریقہ کار کی رسمی کارروائی کے بغیر الاٹ کی گئی اور زمین کی قیمت کا کوئی تخمینہ نہیں لگایا گیا۔ انکوائری مکمل ہونے کے بعد ریجنل ڈائریکٹر اے سی ای نے اس معاملے کو ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو بھجوانے کی منظوری دی تاکہ مذکورہ الاٹمنٹ کو منسوخ کیا جائے اور بورڈ آف ریونیو پنجاب کی پالیسی کے مطابق زمین کی قیمت کا تخمینہ لگا کر دوبارہ الاٹمنٹ کی جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں