سابق ڈپٹی مئیر کا سسرالیوں پر زیورات ہتھیانے کا الزام،مقدمہ

سابق ڈپٹی مئیر کا سسرالیوں پر زیورات ہتھیانے کا الزام،مقدمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سابق ڈپٹی مئیر نے اپنے سسرالیوں کے خلاف کروڑوں روپے مالیت کے زیورات ہتھیانے کا مقدمہ درج کروا دیا۔

تھانہ اربن ایریا میں لیاقت علی رانا نے درخواست دیتے ہوئے الزام لگایا کہ مرحوم بیوی نے اپنی زندگی میں میری مشاورت سے اپنے کروڑوں روپے مالیت کے 30تولے طلائی زیورات اپنے والدین کے پاس محفوظ سمجھ کر بطور امانت رکھوائے تھے ، جو کہ خرد برد کر لئے گئے ،اہلیہ کی وفات کے بعد جب طلائی زیورات کا تقاضہ کیا گیا تو دینے سے انکار کر دیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں