چوک دروازہ چکوالا میں قائم بے ہنگم تجاوزات قائم کرلی گئیں

چوک دروازہ چکوالا میں قائم بے ہنگم تجاوزات قائم کرلی گئیں

بھیرہ(نامہ نگار )چوک دروازہ چکوالا میں قائم بے ہنگم تجاوزات نے ملکہ وکٹوریہ کے عہد میں تعمیر ہونے والے تاریخی دروازے کا حسن بری طرح مسخ کر دیا ہے ۔

 قبضہ مافیا کی ہٹ دھرمی کے ساتھ ساتھ انکروچمنٹ انسپکٹر اور اُس کے عملے کی مبینہ بھتہ خوری تجاوزات کے خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دی جا رہی ہے ۔دوسری جانب تاریخی دروازے سے ملحقہ واپڈا کا نصب ٹرانسفارمر بھی مسائل میں اضافے کا باعث بنا ہوا ہے ۔ ہر دور میں برسرِ اقتدار رہنے والے گروپس کی جانب سے ٹرانسفارمر کو متبادل جگہ منتقل کرنے کے وعدے تاحال پورے نہ ہو سکے ٹرانسفارمر کی منتقلی کے لیے خواجہ زاہد نسیم ایڈووکیٹ کی جانب سے وفاقی وزارتِ مواصلات، چیئرمین واپڈا اور دیگر متعلقہ حکام کو متعدد درخواستیں دی گئی ہیں جو ابھی تک زیرِ التوا ہیں۔شہریوں محمد الیاس، شفیق احمد، اقبال رضوی، محمد شریف اور تنویر احمد نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کے نام پر انکروچمنٹ انسپکٹر کی مبینہ بھتہ خوری کا نوٹس لیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں