اشتہاریوں کی گرفتاریوں جائیدادیں قرق کرنےکا فیصلہ
ڈکیتی چوری ،سرقہ مویشی میں ملوث عناصر ، رسہ گیروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کی تیاریاں ،دیہی علاقو ں میں کریک ڈاؤن کیلئے خصوصی پٹرولنگ ٹیمیں تشکیل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی چوری ،سرقہ مویشی میں ملوث عناصر اور رسہ گیروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ،اشتہاری مجر موں کی گرفتاری اور انکی جائیداد یں قرق کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے ، دیہی علاقو ں میں کریک ڈاؤن کیلئے خصوصی پٹرولنگ ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں،اس حوالے سے ڈی پی او محمد صہیب اشرف کی جانب سے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی انوسٹی گیشن،ایس پی ہیڈ کوارٹر،ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی شرکت کی ، اس موقع پر ڈی پی او نے ہدایت جاری کی کہ ڈکیتی، راہزنی،مویشی چوری اور موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں ، دیہاتی علاقوں میں موسم کی تبدیلی کے باعث مویشی چوری کی روک تھام کیلئے موثر پیٹرولنگ کیلئے ایس ایچ اوز کی نگرانی میں ٹیموں کو متحرک کر کے مطلوبہ اہداف کی تکمیل ہر ممکن یقینی بنائی جائے ،اسلحہ کی نمائش کرنے اور لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے ،تمام زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں اور تمام درخواستوں پرمقررہ وقت میں کارروائی عمل میں لائیں تھانہ میں آنے والے شہریوں کی دادرسی کریں اور انکے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں ،ڈی پی او نے واضح کیا کہ کرپشن اور بداخلاقی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے گا اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور انکی جائیداد یں قر ق کرنے کیلئے فوری طور پر محکمہ ریونیوسے تفصیلات حاصل کی جائیں۔