ضلع خوشاب میں بجلی کی بندش کا شیڈول

ضلع خوشاب میں بجلی  کی بندش کا شیڈول

خوشاب (نمائندہ دُنیا )ایگزیکٹو انجینئر فیسکو ڈویژن جوہرآباد نے 15 اور 17 دسمبر کو ضلع خوشاب کے مختلف۔۔

 علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔15 دسمبر کو انگہ، وڑچھہ، سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا روڈ، آدھی کوٹ اور ہڈالی جبکہ 17 دسمبر کو نوشہرہ سٹی، اوکھلی محلہ، شوگر ملز روڈ، کٹھہ سگھرال، چن، لغاری اور مٹھہ ٹوانہ میں صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں