انسدادِ پولیو مہم ، 2 لاکھ 38 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائینگے
سال رواں کی آخری قومی انسدادِ پولیو مہم کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی
خوشاب (نمائندہ دُنیا )محکمہ صحت کی زیر نگرانی سال رواں کی آخری قومی انسدادِ پولیو مہم کی افتتاحی تقریب ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے پانچ سال سے کم عمر بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔تقریب میں ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر احمد خان، ڈی ایچ او ڈاکٹر راو گلزار یوسف، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر طاہر حیات، نیوٹریشن آفیسر عمر شہزاد اور دیگر افسران موجود تھے ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ انسدادِ پولیو مہم 15 سے 18 دسمبر تک جاری رہے گی، جس کے دوران ضلع خوشاب میں 2 لاکھ 38 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع کی چاروں تحصیلوں میں گھر گھر جا کر سو فیصد ٹارگٹ مکمل کیا جائے تاکہ کوئی بچہ قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔