ساس سے تلخ کلامی ، خاتون پر خاوند اور دیور کا تشدد

ساس سے تلخ کلامی ، خاتون  پر خاوند اور دیور کا تشدد

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)رکھ چراگاہ کی رہائشی البریدہ اپنی ساس سکینہ بی بی سے تلخ کلامی کے بعد اپنے خاوند عثمان اور۔۔

 دیور مسعود کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہو گئی۔ذرائع کے مطابق ساس سے تلخ کلامی کے دوران دیور مسعود نے خاتون پر حملہ کر کے مارا پیٹا، اس دوران خاتون کا خاوند عثمان بھی موقع پر پہنچ گیا اور بھائی کے ساتھ مل کر البریدہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ خاتون کے بال پکڑ کر اسے گھسیٹا گیا۔ اہل محلہ کی بروقت مداخلت سے خاتون کی جان بخشی ممکن ہوئی۔متاثرہ خاتون کی اطلاع پر پولیس نے اس کے خاوند اور دیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں