صنعتی سیفٹی سٹریٹیجی پر عملدرآمد کیلئے ضلعی حکومتوں کو فریم ورک ارسال کرنے کا حکم

صنعتی سیفٹی سٹریٹیجی پر عملدرآمد کیلئے ضلعی حکومتوں کو فریم ورک ارسال  کرنے کا حکم

متعدد چھوٹے و بڑے صنعتی یونٹس آبادی والے علاقوں میں قائم ، آتشزدگی یا دیگر حادثات کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مناسب آلات موجود نہیں ، احکامات کی خلاف ورزی پر ایکشن ہو گا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت نے ‘‘انڈسٹریل سیفٹی سٹریٹیجی’’ پر عملدرآمد کی ناقص صورتحال پر وجوہات سے آگاہ کرنے اور ضلعی حکومتوں کو عملدرآمد کا فریم ورک ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت ریجن بھر میں چاول، آٹا، گھی، جانوروں کی ادویات، آئسکریم اور برف سمیت متعدد چھوٹے و بڑے صنعتی یونٹس آبادی والے علاقوں میں قائم ہیں، جن میں آتشزدگی یا دیگر حادثات کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مناسب آلات موجود نہیں ہیں۔ علاوہ ازیں، یہ یونٹس شور اور آلودگی کے خاتمے کے لیے بھی مؤثر حکمت عملی اختیار نہیں کیے ہوئے ۔سیکرٹری کامرس اینڈ انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ نے ضلعی افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک جامع فریم ورک تیار کر کے ارسال کریں تاکہ مقررہ مدت میں عملدرآمد ممکن بنایا جا سکے ۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں