علی یامین بلوچ نے بطور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز سرگودھا چارج سنبھال لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) علی یامین بلوچ نے بطور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز سرگودھا اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے ۔ چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے دفتر کے افسران اور عملے سے ملاقات کی اور دفتری امور کا جائزہ لیا۔۔۔
اس موقع پر علی یامین بلوچ نے کہا کہ پبلک ریلیشنز کا شعبہ حکومت اور عوام کے درمیان ایک اہم رابطہ ہے اور اس ذمہ داری کو دیانت داری، پیشہ ورانہ انداز اور بروقت اطلاعات کی فراہمی کے ذریعے مؤثر بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پنجاب کی پالیسیوں، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات کو درست، مستند اور بروقت انداز میں عوام تک پہنچایا جائے گا۔ علی یامین بلوچ نے ٹیم ورک، نظم و ضبط اور ادارہ جاتی بہتری پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر دفتر کے افسروں اور عملے نے نئے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔