دھوکہ دہی سے گلی پر قبضہ کر نیوالے 3 افراد کیخلاف مقدمہ

 دھوکہ دہی سے گلی پر قبضہ کر نیوالے  3 افراد کیخلاف مقدمہ

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے گلی پر قبضہ کرکے راستہ روکنے اور دھمکانے پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔۔

 ۔بتایا گیا ہے کہ 18 شمالی میں عامر، راسب اور عنصر نے مبینہ ساز باز کر کے جعلی دستاویزات کے ذریعے گلی کی جگہ پر ناجائز قبضہ کر کے تعمیرات شروع کر دیں۔ لوگوں نے راستہ بند ہونے پر اعتراض کیا تو ملزمان نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں