غلط اطلاع دے کر پولیس کا وقت اور وسائل ضائع کرنے والا نوجوان گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)غلط اطلاع دے کر پولیس کا وقت اور وسائل ضائع کرنے والا نوجوان دھر لیا گیا باجوہ کالونی سے۔۔
عمران نامی نوجوان نے پولیس کو اطلاع کی کہ اس کے ساتھ اسلحہ کے زور پر ڈکیتی ہوئی ہے جس پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر چھان بین کی تو اطلاع جھوٹی نکلی معلوم ہوا کہ عمران کی عادل نامی شخص سے لڑائی ہوئی تھی جسے پھنسانے کے لیے ملزم نے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دی پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر اسکے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔