امن کمیٹی سرگودھا کا اہم اجلاس،اداروں کیساتھ تعاون پر زور
قیام امن، بین المذاہب ہم آہنگی اور فرقہ وارانہ تعصبات کے خاتمے پر اتفاق کیا گیا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب سرگودھا کے اراکین کا اہم اجلاس صدر ملک ضیاء الحق کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین حافظ محمد وقاص قاسمی نے کی۔ اجلاس میں قیام امن، بین المذاہب ہم آہنگی اور فرقہ وارانہ تعصبات کے خاتمے پر اتفاق کیا گیا اور کہا گیا کہ وفادار وطن اور قیام امن کے لیے پوری قوم افواج پاکستان اور اپنے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔چیئرمین حافظ محمد وقاص قاسمی نے کہا کہ قیام امن اور پاکستان کی سلامتی کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور کمیٹی کا مشن نفرت کی بجائے محبت اور رواداری کو فروغ دینا ہے ۔ضلعی صدر ملک ضیاء الحق نے بھارت میں مسلم ڈاکٹر خاتون کے چہرے سے حجاب کھینچنے کے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ امت مسلمہ کے خلاف سازش ہے اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ بھارتی وزیراعلیٰ کیخلاف حقوق انسانی کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی جائے ۔اجلاس میں مولانا محمد قاسم، علامہ ملک اسد عباس اسد، سید اقرار شاہ، عون مرتضی کرمانی، سید رضا عباس ترمذی، سید شمشاد بخاری، محمد حسن آمین، شفقت اقبال اللہ، مولانا قاری عبد الرحمن، انیل شاہد، ثناور ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے ۔