چنے کی فصل کی حفاظت کیلئے خصوصی پراجیکٹ کی تیاری
خشک سالی کے باعث خوشاب، میانوالی، بھکر، لیہ میں فصل متاثر ہوئی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) حالیہ خشک سالی سے چنے کی فصل کو پہنچنے والے نقصان کے سدباب کے لیے بارانی علاقوں میں خصوصی پراجیکٹ شروع کرنے کے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق خشک سالی کے باعث خوشاب، میانوالی، بھکر، لیہ اور دیگر بارانی علاقوں میں چنے کی فصل متاثر ہوئی ہے ، جس کے پیش نظر حکومت نے مستقبل میں خشک سالی سے فصلوں کو محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے ماہرین سے تجاویز طلب کر لی ہیں۔یاد رہے کہ ملک کا 80 فیصد بارانی علاقہ سرگودھا ڈویژن میں واقع ہے ، جس کی وجہ سے یہ اقدامات مقامی زراعت کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔