سرگودھا میں ریکوری 100 فیصد تک مکمل کرنے کے احکامات

سرگودھا میں ریکوری 100 فیصد تک مکمل کرنے کے احکامات

آبیانہ، ٹکٹنگ، پروفیشنل ٹیکس اور دیگر ریکوریوں کو مکمل کرنے کی ہدایات

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) حکومت نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو ہدایت کی ہے کہ وہ آبیانہ، ٹکٹنگ، پروفیشنل ٹیکس اور دیگر ریکوریوں کو 100 فیصد تک مکمل کریں۔اس ضمن میں ضلعی سربراہ کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ سرکاری رقم کی ادائیگی میں سست روی اور تاخیر کا سبب بننے والے اہلکاروں کی نشاندہی کریں اور ان کی رپورٹ حکومت کو ارسال کریں، تاکہ کاہلی برتنے والے ملازمین کیخلاف مناسب کارروائی کی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں