این او سی کے بغیر سڑک ادھیڑنے سے شہری مشکلات کا سامنا

 این او سی کے بغیر سڑک ادھیڑنے سے شہری مشکلات کا سامنا

پینے کے پانی اور سیور لائنیں متاثر ہو گئیں،گلی و سڑک پر پانی کھڑا ہو گیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے افسران کی مبینہ عدم دلچسپی کے باعث محکمہ سوئی گیس کے ٹھیکیدار نے این او سی لیے بغیر سڑک ادھیڑ دی، جس سے پینے کے پانی اور سیور لائنیں متاثر ہو گئیں اور گلی و سڑک پر پانی کھڑا ہو گیا، جس سے علاقہ مکینوں کو گزرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے ۔مقام حیات روڈ، سابقہ پٹھہ منڈی چوک سے کچھ فاصلے پرٹھیکیدار نے سوئی گیس کی سپلائی بہتر کرنے کے لیے کھدائی کروائی، لیکن کارندوں نے چیک کیے بغیر سڑک کی کھدائی شروع کر دی، جس سے پانی اور سیور لائنوں کو نقصان پہنچا۔بلدیہ کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں تھانہ میں استغاثہ بھی دائر کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں